ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: ماوین کوروے بندرگاہ کے کیچڑکو نکالنےکا مطالبہ لےکر رکن اسمبلی کی  وزیرا علیٰ سےملاقات

بھٹکل: ماوین کوروے بندرگاہ کے کیچڑکو نکالنےکا مطالبہ لےکر رکن اسمبلی کی  وزیرا علیٰ سےملاقات

Thu, 17 Feb 2022 18:47:15    S.O. News Service

بھٹکل:17؍ فروری (ایس اؤ نیوز) بھٹکل کے ماوین کوروے بندرگاہ میں موجود کیچڑ کو نکالنے کامطالبہ لے کر بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک  نے بنگلورو میں وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی  سے ملاقات  کی ہے اور اُنہیں میمورنڈم سونپا ہے۔

بنگلورو میں وزیرا علیٰ بسوراج بومائی سے ملاقات کے دوران رکن اسمبلی سنیل نائک نے وزیراعلیٰ کو باور کرایا کہ ماوین کوروے بندرگاہ کے علاقے میں ہزاروں  خاندان ہیں جن کی زندگی  ماہی گیری پر منحصر ہے۔ بندرگاہ میں کیچڑ بھرجانے سے ماہی گیروں کو اپنی کشتیاں لنگر کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور ٹھیک طرح سے ماہی گیری نہیں ہونے سے بھی وہ پریشان ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ بندرگاہ کو ڈریجنگ کے ذریعے صاف کرایاجائے تو ماہی گیروں کے لئے راحت ہوگی۔ سنیل نائک کے مطابق  وزیر اعلیٰ بومائی نے مثبت انداز میں درخواست کو قبول کرتےہوئے جلد ہی فنڈ منظور کرنے کا تیقن دیا ہے۔ اس موقع پر علاقے کے ماہی گیر لیڈران اور پارٹی لیڈران موجود تھے۔


Share: